پاکستان شاعریسلیم اللہ صفدر

آزادیوں کے کارواں رکتے بھلا ہیں کب کہاں | یوم پاکستان پر اشعار

آزادیوں کے کارواں رکتے بھلا ہیں کب کہاں | یوم پاکستان پر اشعار

آزادیوں کے کارواں رکتے بھلا ہیں کب کہاں
رب کی مدد ہو ساتھ جب پاتی ہیں قومیں پاکستاں

اُس سمت ہندو سازشیں، انگریز کا مکر و ستم
اِس سمت اک مرد ِمجاہد کا عزم کوہ ِگراں

لاکھوں ستارے جب چھنے صبح ِ وطن روشن ہوئی
قربانیوں کے بطن سے پیدا ہوئی آزادیاں

اہل ِجنوں ہمت کے دریا پار کر کے چل دئیے
اہل ِخرد منجدھار میں گنتے رہے سود و زیاں

اِس خاک ِپاکستان سے کتنے گہر پیدا ہوئے
روشن ہوئے جن کی دمک سے یہ زمین و آسماں

اس خاک پاکستان سے لشکر اٹھیں گے ایک دن
لرزیں گے جن کے قدموں کی ٹھوکر سے طاغوتی ایواں

رکھنا سلامت تا قیامت میرے رب اس ملک کو
کافر کی آنکھوں کی کھٹک مسلم کا ہے یہ پاسباں

آزادیوں کے کارواں رکتے بھلا ہیں کب کہاں
رب کی مدد ہو ساتھ جب پاتی ہیں قومیں پاکستاں

شاعری : سلیم اللہ صفدر

اگر آپ پاکستان کے متعلق مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہین تو یہ لازمی دیکھیں 

 

Shares:
1 Comment
  • sklep
    March 12, 2024 at 6:46 am

    Wow, wonderful blog layout! How lengthy have you ever been running a blog
    for? you made blogging glance easy. The overall look of your website is fantastic, as smartly as the content material!
    You can see similar here sklep internetowy

    Reply
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *