مدینہ حاضری کو رب کی اعلی اک عطا کہیے
دعاؤں میں ہمیشہ آپ پیاری یہ دعا کہیے
رسول پاک کے قدموں پہ اپنی زندگی گزرے
نبی جی کی رضا کو آپ اللہ کی رضا کہیے
خدائے پاک نے آقا کو ناموں سے نوازا ہے
نبی کو مرتضی اور مجتبی اور مصطفی کہیے
نبی کی زلف کو والیل کہنا ہے محبت سے
رسول پاک کے چہرے کو یارو والضحی کہیے
وہ جن میں ہر گھڑی آقا کی الفت ہے بھری رہتی
مدینہ کی ہواؤں کو سدا باد صبا کہیے
خدا کے فضل سے بیماریوں سے ملتا چھٹکارا
مدینہ کی فضاؤں کو مریضوں کی شفا کہیے
خدا کی دین ہے اظہر نبی کی نعت کا کہنا
عطا ہو جس گھڑی میں نعت آقا ، مرحبا کہیے
مدینہ حاضری کو رب کی اعلی اک عطا کہیے
دعاؤں میں ہمیشہ آپ پیاری یہ دعا کہیے
شاعری : ڈاکٹر محمد اظہر خالد
دور سارے ہی جہانوں سے اندھیرا ہو گیا| اردو نعت
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click
naat poetry in urdu two lines | 2 line poetry for naat in urdu text | naat poetry in urdu text | naat poetry in urdu | madina sharif poetry in urdu