درد میں ہوں مبتلا میں دل میں تیرا زخم ہے
تو نے مجھ کو دے دیا پر کتنا گہرا زخم ہے
جس کو اپنا میں نے جانا وہ منافق بن گیا
غیر کا ہرگز نہیں یہ میرا اپنا زخم ہے
تم تو لفظوں میں تھے ماہر کیا حسیں تھا انتخاب
دیکھئے نا کتنی جلدی دل میں اترا زخم ہے
زخمی دل اک غیر کے پرسان پر میں نے کہا
میں بتا سکتا نہیں یہ دل میں کیسا زخم ہے
میں دکھاوں گا کسے اور کیا کروں گا میں بیاں
ہر نئے انداز میں بس روز ملتا زخم ہے
زخمی زخمی ہوگیا محمود خود کو تھام لو
مسکرا کر غم چھپا کر اب تو سہنا زخم ہے
درد میں ہوں مبتلا میں دل میں تیرا زخم ہے
تو نے مجھ کو دے دیا پر کتنا گہرا زخم ہے
محفلوں میں آپ آتے ہیں نظر سب سے جُدا | خوبصورت اردو شاعری
اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
deep heart touching poetry | heart touching poetry in urdu | heart touching love poetry in urdu | heart broken poetry in urdu