اک دن کا ہم سفر بھی وہ کتنا عجیب تھا
میرا اور اس کا ربط بھی کتنا غریب تھا
اک بار مل کے مجھ سے وہ یہ کہہ کے چل دیا
شاید کہ یہ جدائی ہی اپنا نصیب تھا
دو انتہائیں چلتیں رہیں ساتھ ساتھ اور
کہتے رہے یہ لوگ وہ میرے قریب تھا
سوچا تو کتنا تھا کہ نہ آنسو کوئی بہے
پر کرتے کیا کہ درد جدائی مہیب تھا
اک اور رات بیت گئی اس کی یاد میں
وہ شخص جو کبھی بھی نہ اپنا نصیب تھا
اک دن کا ہم سفر بھی وہ کتنا عجیب تھا
میرا اور اس کا ربط بھی کتنا غریب تھا
دنیا داری سے کٹ گیا ہوں میں اپنے اندر سِمٹ گیا ہوں میں | اداس اردو شاعری
اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
If you want to read more sad poetry in Urdu please check
sad alone urdu poetry | alone shayari 2 lines urdu | alone sad poetry in urdu 2 lines | sad poetry urdu | sad poetry