ڈاکٹر محمد اظہر خالدنعت رسول مقبول

مدینہ حاضری کو رب کی اعلی اک عطا کہیے | مدینہ پر اشعار |naat poetry in urdu two lines

مدینہ حاضری کو رب کی اعلی اک عطا کہیے | مدینہ پر اشعار |naat poetry in urdu two lines

مدینہ حاضری کو رب کی اعلی اک عطا کہیے
دعاؤں میں ہمیشہ آپ پیاری یہ دعا کہیے

رسول پاک  کے قدموں پہ اپنی زندگی گزرے
نبی جی  کی رضا کو آپ اللہ کی رضا کہیے

خدائے پاک نے آقا  کو ناموں سے نوازا ہے
نبی  کو مرتضی اور مجتبی اور مصطفی کہیے

نبی  کی زلف کو والیل کہنا ہے محبت سے
رسول پاک  کے چہرے کو یارو والضحی کہیے

وہ جن میں ہر گھڑی آقا  کی الفت ہے بھری رہتی
مدینہ کی ہواؤں کو سدا باد صبا کہیے

خدا کے فضل سے بیماریوں سے ملتا چھٹکارا
مدینہ کی فضاؤں کو مریضوں کی شفا کہیے

خدا کی دین ہے اظہر نبی  کی نعت کا کہنا
عطا ہو جس گھڑی میں نعت آقا  ، مرحبا کہیے

مدینہ حاضری کو رب کی اعلی اک عطا کہیے
دعاؤں میں ہمیشہ آپ پیاری یہ دعا کہیے

شاعری : ڈاکٹر محمد اظہر خالد

دور سارے ہی جہانوں سے اندھیرا ہو گیا| اردو نعت

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click

naat poetry in urdu two lines | 2 line poetry for naat in urdu text | naat poetry in urdu text | naat poetry in urdu | madina sharif poetry in urdu

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *